سپریم کورٹ نے بلندر شہر آبروریزی معاملے میں مبینہ تبصرے کے لئے اترپردیش
کی شہری ترقی کے وزیر محمد اعظم خان سے حلف نامہ داخل کرکے معافی مانگنے
کو کہا ہے۔جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی
بینچ نے آج اس معاملے کی سماعت کے دوران
مسٹر خان سے کہا کہ وہ حلف نامہ داخل کرکے اپنے تبصرے کے لئے بلاشرط معافی
مانگیں۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے اس معاملے کی سماعت کےلئے 7 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔